اسلام آباد۔26فروری :وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی حکومت کی طرف سے کووڈ۔ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کی اجازت کے لئے نوٹیفکیشن کے اجراء کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ کووڈ۔ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کی اجازت دینے کے حوالے سے سری لنکا کی حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس پر سری لنکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں