CORONA 654x420 1

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1361 کیس ، 64 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز 23281 رہ گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

Momin Masood پاکستان

اسلام آباد۔25فروری:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 64 اموات ہوئیں جن میں سے 25 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 361 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 64 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 58 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد,لاہور میں 36 فیصد،پشاور میں 19 فیصد اور اسلام آباد میں 35 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 34 فیصد،میرپور میں 23 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 26 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 918, پنجاب میں 16 ہزار 2, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 51, اسلام آباد میں 5 ہزار 153, بلوچستان میں 579,گلگت بلتستان میں 361, آزاد کشمیر میں 842 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 230 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 22, بلوچستان میں 19 ہزار 10, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955،

اسلام آباد میں 43 ہزار 901, خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 490، پنجاب میں 1 لاکھ 69 ہزار 474 اور سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 89 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 772 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 315 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتال میں جبکہ 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 308 اموات جبکہ 39 مریض جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 58 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 494 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 296 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 88 لاکھ 31 ہزار 892 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 42 مریض زیر علاج ہیں