اسلام آباد۔23فروری:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان …
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1050 نئے کیسز ، 41 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد۔23فروری:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئیں جن میں سے 13 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ …
وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سری لنکا روانہ ہو گئے، اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں،جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد۔23فروری:وزیر اعظم عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجاپاکسے کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کا سری لنکا کا یہ دورہ دو دن کا ہوگا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا …
سرمایہ کاری کومتاثرکرنے کے لئے ہندوستان بلوچستان جیسے واقعات کروارہاہے ، اداروں پر تنقیدکرنے والے بھارتی بیانیئے کو ترویج دے رہے ہیں، مخدوم شاہ محمودقریشی
ملتان۔4جنوری:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتوارکو بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا مگر اس میں پاور نہیں تھی اس لیے میں اسے “پاور شو” نہیں کہوں گا ۔مریم صاحبہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا تو دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا،پچھلی کئی دہائیوں سے …
برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے قائداعظم کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم قائد کے موقع پر پیغام
اسلام آباد۔25دسمبر:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائداعظم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ہم برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے ان کے کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو …
وزیراعظم عمران خان صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد و کشمیر کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے
اسلام آباد۔18دسمبر:وزیراعظم عمران خان صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آغاز کے لئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب آج جمعہ کو ہو گی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔ صحت سہولت پرگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو علاج معالجے …
زندگی کے مختلف شعبوں میں خصوصی افراد کو فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی افراد کی بہبود سے متعلق اجلاس میں اظہارخیال
اسلام آباد۔14دسمبر:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کی سہولت کیلئے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معذوروں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خصوصی افراد کو فعال بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو …
چوبیسگھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 369 کیسز رپورٹ ، 72 افراد جاں بحق ہوئے ،پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، این سی او سی
اسلام آباد۔13دسمبر:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 72 اموات میں سے 42 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔اتور کے روز انیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے …
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات ، وزارتِ مذہبی امور کو علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت
اسلام آباد۔4دسمبر:وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے …
پاکستان،صومالیہ،نائیجر وزراء خارجہ ملاقات
اسلام آباد۔28نومبر:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو نائیجر کے دارالحکومت نیامےمیں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے موقع پر افریقی ممالک صو مالیہ،نائیجر اور سوڈان کے وزراء خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تینوں ملکوں نے تجارتی و اقتصادی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اعلی سطح پر رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق …