عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو آئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قرض …
امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ
امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں …
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک، گھٹیا گفتگو پروزیراعظم کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص …
نگراں حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا
نگراں حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پولیس کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے …
سکھ نوجوان نے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتاردیا
لندن: سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا جس میں سکھ نوجوانوں نے ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔ واقعے پر بھارتی …
اسرائیل اور فلسطین میں رمضان المبارک میں قیام امن پر اتفاق
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد روکنے کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی، مصری اور اردنی حکام بھی شامل تھے۔ حکام نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس کا تقدس …
بھارتی طیارہ گر کر تباہ؛ خاتون پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
بھارتی طیارہ گر کر تباہ؛ خاتون پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘‘ کے طیارہ کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر …
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہو گئے جبکہ ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی ہو گئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان لڑائی …
زمان پارک میں اکیلی خاتون ہے تو پولیس پرپیٹرول بم کون برسا رہا ہے، مریم نواز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اگرزمان پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے۔ جھوٹ بولنے سے پہلے …
آسام کے ہندوانتہا پسند وزیراعلیٰ کا تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان
نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست آسام کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں فخریہ اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔ مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام …