قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے، استنبول میں سویڈن کا پرچم نذر آتش
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول میں سویڈش قونصلیٹ کے باہر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس دوران مظاہرین کی جانب سے سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔