Pakistan Navy to provide maritime security to Qatar in FIFA World Cup

پاک بحریہ فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو سمندری سیکیورٹی فراہم کریگی

eAwaz آس پاس

دوحہ: پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔