2376706 shahbazsharifmeetjobiden 1663929207 459 640x480 1

وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی امداد کے عزم کا اظہار

eAwaz اردو خبریں

77th session of the United Nations General Assembly (UNGA).Salman Sufi اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایے کے موقع پر ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سیکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے