transmission of

منکی پاکس کا انسانوں سے جانوروں میں منتقلی کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا

eAwaz صحت

پیرس: انسان سے جانور میں منکی پاکس کے منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 جون کو چار سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر چھالے نمو دار ہونے کے بعد مالکان اس کو پیرس کے ایک اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا پالتو کتا منکی پاکس میں مبتلا ہے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ جب ان میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنے کتے کو دیگر افراد اور جانوروں سے گھلنے ملنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتی۔
مالکان میں وائرل بیماری سامنے آنے کے تقریباً دو ہفتوں کے اندر ہی ان کے کتے میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔

فرانس کے دارالحکومت میں قائم سوبون یونیورسٹی میں کتے کا معائنہ کیا گیا جہاں محققین نے اس میں اس ہی وبائی بیماری کی تشخیص کی جو اس کے مالکان کو تھی۔

واضح رہے فرانس میں منکی پاکس 1700 سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔