Photos of Athiya and Indian cricketer KL Rahul's Sangeet leaked

اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک

eAwaz فن فنکار

اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی آج بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا پر اب کے ایل راہول اور اتھیا کی سنگیت کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں اتھیا اور کے ایل راہول کو سنگیت کی تقریب میں سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا پیجز سے اتھیا اور کے ایل راہول کی گزشتہ رات سنگیت کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی جارہی ہیں۔

ویڈیو میں کے ایل راہول کو مہمانوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہمانوں کو سنگیت کی تقریب کیلئے دیکھا جاسکتا ہے۔