Amber Heard disappointed with Elon Musk

امبر ہرڈ کو ایلون مسک سے مایوسی کیوں ہوئی؟

eAwaz فن فنکار

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف جانی ڈیپ کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے سے دور رہ کر بظاہر اداکارہ کو مایوس کیا ہے۔

ایلون مسک نے جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی ہتک عزت کے مقدمے میں کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا اور وہ سابق میاں بیوی کے درمیان قانونی لڑائی میں ناک بھوننے سے گریزاں دکھائی دیئے۔

ایلون مسک نے اس معاملے پر ایک بہت ہی مثبت بیان جاری کیا تھا، جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ بہت بہترین اور ناقابل یقین انداز سے آگے بڑھیں گے۔‘

خیال کیا جاتا ہے کہ امبر ہرڈ اور ایلون مسک 2016 اور 2018 کے درمیان ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے تھے اور اسپیس ایکس کے بانی کا نام اس مقدمے کے گواہوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

امبر ہرڈ کے وکلاء نے ابتدائی بیانات کے دوران کہا تھا کہ جانی ڈیپ کو ایلون مسک سے مسئلہ تھا۔

ہالی ووڈ کے سابقہ جوڑے​ کے ایجنٹ کرسچن کارینو نے پہلے مقدمے میں گواہی دی تھی کہ امبر ہرڈ جب جانی ڈیپ سے صلح کرنے کی کوشش کررہی تھیں تب سے ہی ان کے ایلون مسک سے قریبی تعلقات تھے۔

ایلون مسک، جنہیں ابتدائی طور پر جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ایک گواہ سمجھا گیا، اُنہوں نے جانی ڈی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا اور انتہائی متوازن انداز اپنایا، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں اداکار کی مقبولیت بڑھ گئی۔

اس طرح بظاہر ایلون مسک نے امبر ہرڈ کو مایوس کردیا کیونکہ وہ توقع کر رہی تھی کہ وہ جانی ڈیپ کے خلاف اپنی گواہی دینے کے ساتھ امبر ہرڈ کی حمایت کریں گے۔