Turkish actor Jalal

جلال آل کی پاکستان آمد، مداحوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کا بھی مطالبہ

eAwaz فن فنکار

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل کی ہے۔

جلال آل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بھی (پاکستان 2868) ٹائپ کر کے پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں‘۔