Shahrukh Khans film Pathan

فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز ہوتے ہی دھچکا لگ گیا

eAwaz فن فنکار

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز ہوتے ہی دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے کچھ ہی لمحے بعد فلم کو کئی ویب سائٹس پر فری ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر فلم بہت ہی اچھی اسکرین کوالٹی پر موجود ہے جس کے باعث اس کے بزنس پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کے بعد بھی ’پٹھان‘ دیکھنے کے لیے مداح بہت ہی تیزی کے ساتھ ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے اس ہفتے کے اختتام پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔