priyanka chopra bollywood actress

ناک کی سرجری بعد لوگ مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ کہنے لگے، پریانکا

eAwaz فن فنکار

 بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد میڈیا مجھے ’پلاسٹک چوپڑا ‘ کہنے لگا تھا۔

پریانکا چوپڑا جوناس نے گزشتہ سال اپنی بائیوگرافی کتاب ’انفنشڈ‘ لکھی، اس کتاب سے اداکارہ کا ایک بیان انٹرنیٹ پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی سانس لینے میں دشواری اور ناک کی سرجری کے بارے میں بتایا ہے۔

پریانکا نے لکھا کہ ’مجھے سانس لینے میں دشوری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہوگئی، میری اصلی ناک چلی گئی تھی، سرجری کے بعد میرا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا تھا ، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرا خود کا احساس یا میری عزت نفس اس دھچکے سے کبھی ٹھیک ہو جائے گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میڈیا نے میری سرجری کے بعد مجھے ‘پلاسٹک چوپڑا’ کا نام دیا تھا اور سب مجھے اسی نام سے پکارنے لگے تھے‘۔

اس کے بعد اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے ناک کو ٹھیک کروانا پڑا، جس کے بعد وہ واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔