گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بلقیس بانو نے سفاک مجرموں کی رہائی کو ناقابل تلافی صدمہ اور دل چیر دینے والا دکھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انصاف کی ہار ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 کو گجرات فسادات میں ہندو جنونیوں نے احمد آباد میں خاندان کے 14 افراد …
بھارت کے روس سے سستے داموں تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل آگیا
واشنگٹن: بھارت نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے روس سے سستے داموں تیل اور کھاد درآمد کرنے اور آئندہ بھی خریداری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کو روس سے دوری اختیار …
امریکا، رشوت لینے پر سابق ججز پر کروڑوں کا جرمانہ
امریکا میں 2 سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کے دو سابق ججوں، مارک سیواریلا اور سابق جج مائیکل کوناہن کو اسکینڈل ’کِڈز فار کیش‘ میں رشوت لینے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ غیر ملکی …
اسرائیل نے 7 فلسطینی این جی اوز کے دفاتر سیل کر دیے
اسرائیل نے مغربی کنارے میں 7 فلسطینی این جی اوز کے دفاتر سیل کرکے املاک کو ضبط کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران دفاتر سیل کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے7 فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے 7 فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل …
اسرائیل اور ترکیہ کےدرمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال
بحیرہ روم کے ممالک اسرائیل اور ترکیہ نے برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپد نے اس سفارتی پیش رفت کو ‘علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم اثاثہ اور اسرائیل کے شہریوں کے لیے انتہائی اہم …
‘ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا’، گرفتار ملزم کا اعترافی بیان
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کو قتل کے ارادے سے آنے والے شخص نے برطانوی عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے۔ گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔ لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت میں …
الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک
الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے۔ الجیریا کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ …
چین کا روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان
چین نے روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا …
عالمی برادری طالبان حکومت کو اعتماد دیں اور تعلقات بحال کریں، چین
بیجنگ: چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں تاکہ افغانستان کی نئی حکومت کو اعتماد ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں مندوب ژانگ جون نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ …
کیتھولک رہنما کارڈینل مارک پر اپنی انٹرن سے جنسی زیادتی کا الزام
کینیڈا کے معروف کیتھولک رہنما کارڈینل مارک اولیٹ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مذکورہ الزام کینیڈین صوبے کیوبیک کی مقامی عدالت میں پیش کردہ قانونی دستاویزات میں لگایا گیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں ماضی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کم عمر تھیں۔ …