Chinese Foreign Ministry Spokeswoman Wang Wenben

بھارت میں گستاخانہ بیانات پرعالم اسلام میں بے چینی پائی جاتی ہے، چین

eAwaz ورلڈ

بیجنگ: چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین کے بارے میں گستاخانہ تبصروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پریس بریفنگ میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ اسلامی ممالک میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

وانگ وینبن نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے اور برابری کی بنیاد پرحقوق کی بات کی ہے۔ ہمیں تکبر اور تعصب کو ترک کرکے اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق کے بارے میں اپنی سمجھ کو درست کرنا چاہیے،
چین کے وزیر خرجہ وانگ وینبن نے مختلف تہذیبوں کے درمیان گفتگو، مکالمے اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺکے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، اُس میں جلد بہتری لائی جائے۔