Germanys decision to supply Leopard tanks to Ukraine

جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ

eAwaz ورلڈ

جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کو لیپرڈ 2 جنگی ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دوسرے ممالک جیسے پولینڈ کے لیے بھی اسی طرح کے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار کردی۔

رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر 2 ذرائع نے بتایا کہ اس پیش رفت کے بعد امریکا بھی یوکرین کو ابرامز ٹینک فراہم کر سکتا ہے۔

سب سے پہلے اس خبر کو رپورٹ کرنے والے اسپیگل میگزین نے بتایا کہ فیصلہ لیپرڈ 2 اے 6 ٹینکوں کی کم از کم ایک کمپنی سے متعلق کیا گیا، ایک کمپنی میں عام طور پر 14 ٹینک ہوتے ہیں۔

ٹی آن لائن نیوز پورٹل نے کو گورننگ فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈوئیر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آج جرمن چانسلر نے فیصلہ کیا، حقیقت یہ ہے کہ جرمنی لیپرڈ ٹینک کے ساتھ یوکرین کی مدد کرے گا، یہ فیصلہ یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔

نڈسٹیگ اسٹاک کی نائب صدر کیٹرین گوئرنگ ایکارڈٹ نے میڈیا رپورٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لیپرڈ کو آزاد کر دیا گیا۔

میگزین نے رپورٹ کیا کہ یوکرین کے دیگر اتحادی بھی مثال کے طور پر اسکینڈینیویا کے ممالک کیف کو اپنے لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی میں جرمنی کے ساتھ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔