Turkish attacks in Syria

شام میں ترک حملوں سے ہمارے فوجیوں کو خطرہ ہے: امریکی سینٹرل کمانڈ

eAwaz ورلڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کی جانب سے کیے گئے حملوں نے امریکی فوجیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہےکہ شام میں امریکی فوجیوں اور حکام کو اب بھی خطرات ہیں۔

امریکا کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ترکیہ کے فضائی حملے امریکی فوجیوں کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا داعش کو شکست دینے کے لیے شام میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

پریس سیکرٹری پینٹاگون نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر فوری کشیدگی کم کی جائے۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔