Russian grain

مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے، پیوٹن

eAwaz ورلڈ

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے۔

روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے روسی اناج کی برآمدات سے بھی پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔