Russian military invasion of Ukraine

یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا

eAwaz ورلڈ, آس پاس

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یوکرین پر حملے کے حوالے سے سخت تنبیہہ کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بطور امریکی صدر وائٹ ہاس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔ جوبائیڈن نے دوران گفتگو روسی صدر کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔