اسلام آباد: حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا۔ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جمیل احمد اس سے قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ سعودی سینٹرل بینک میں بھی اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔ جمیل احمد 1991 سے اسٹیٹ بینک …
ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع …
شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، ان کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔ گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے چیک اپ کے لیے …
ایف بی آر کا کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یف بی آر کے کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین سے متعلق تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی، فیلڈ آفس کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کوکیس سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنےکے ذمہ دارہوں …
وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز باضابطہ طور پرسی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی منظوری دے دی جو چین کی رضامندی سے مشروط ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں ڈالر کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد میں مدد ملے گی۔یہ فیصلہ 2ماہ قبل وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری …
آرمی چیف کا یو اے ای کا سرکاری دورہ، صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر …
ممنوعہ فنڈنگ کیس:ایف آئی اے کا تحقیقات بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف …
پاکستان نے معاشی، سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی، روسی صدر
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی اور عزت کا مقام پایا۔ روسی صدر نے فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ …
یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر
پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔ ایک بیان میں سفیر ڈونلڈ بلَوم نےکہا کہ میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات …
بطور پارٹی سیکرٹری جنرل میرے پاس نوازشریف کی وطن واپسی کی اطلاع نہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جاوید لطیف کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے …