Arshad Sharifs post mortem report

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، عدالت نے درخواست نمٹادی

eAwaz پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےحصول کی درخواست نمٹا دی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمتادی۔

بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اہل خانہ کو دےدی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر شعیب رزاق نے کہا کہ ایف آئی آر تو یہاں بھی درج ہو سکتی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے لندن میں قتل کیس کا ٹرائل بھی یہاں ہوا تھا، ویسے تو اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔