Prohibited Funding: FIA Rejects Imran Khan's Stand

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا

eAwaz پاکستان

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نا ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔