Shahbaz Sharif12

وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

eAwaz پاکستان

اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

س حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن درج کیا گیا ہے۔

ابو بکر عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔