babar Azam 12

آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار

eAwaz کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔