Pak vs England

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی

eAwaz کھیل

قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف پہلے ٹی20 میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے خصوصی کِٹ پہنےگی

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی۔

کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی جس کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے خصوصی کٹ کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم کو کِٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلے میچ کی شرٹ میں پلیئر کا نام اور نمبر زیر آب دکھایا گیا ہے، اس ڈیزائن کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی پہلے میچ کی گیٹ منی فلڈ ریلیف میں دینےکا بھی اعلان کرچکا ہے۔