England to bat first

تیسرا ٹی20: بابراعظم کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

eAwaz کھیل

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ابراعظم نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، جس میں 150 سے 180 رنز کا ہدف قابل رسائی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مسلسل میچز کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم سب ٹھیک ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن اب حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور ترتیب دینے اور پھر وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پچھلے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، صرف آخری 10 اوورز اچھے نہیں تھے لیکن انہوں نے غیرمعمولی انداز میں کھیلا۔

انگلینڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں، سیریز کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے الیکس ہیلز کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈیوڈ ویلی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔