اعلیٰ عدلیہ سے متعلق اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور

eAwazآس پاس

قومی اسمبلی اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد آغا رفیع اللّٰہ نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں 8 رکنی بینچ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے، آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپریم کورٹ کی مداخلت کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے، سپریم کورٹ غیر منصفانہ فیصلے کر رہی ہے، یہ ایوان سپریم کورٹ بل کی درخواست لینے کی مذمت کرتا ہے۔

اس بینچ میں سینئر ترین جج کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، یہ ایوان بینچ تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔