افغان خواتین پر پابندی، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

eAwazآس پاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے پر زور دیا ہے۔

یو این کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خواتین پر پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی اور بامعنی نمائندگی دی جائے۔

سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔

سلامتی کونسل نے خواتین کے این جی اوز کیلئے کام کرنے پر عائد پابندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے این جی اوز کیلئے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔