بی این اے سربراہ کی گرفتاری سے امن کے ایک نئے دورکا آغاز، وزیراعظم

eAwazآس پاس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کالعدم بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو کامیاب آپریشن پردلی مبارکباد پیش کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کو کالعدم بلوچ نیشنل آرمی(بی این اے) کے بانی گلزار امام کو گرفتار کرنے کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندارپیشہ ورانہ مہارت کامنہ بولتا ثبوت ہے، اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کچلنے اور امن کے ایک نئے دورکا آغاز کرنے میں مدد ملےگی۔