جاپانی خاتون سیاح نے ہولی پر بدتمیزی اور ہراساں کیے جانے پربھارت چھوڑ دیا

eAwazآس پاس

بھارت میں ہولی کے تہوار پر بدتمیزی اور ہراساں کیے جانے کے بعد نوجوان جاپانی خاتون سیاح بنگلادیش روانہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق لڑکی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی اور وہ گزشتہ روز بنگلادیش کے لیے روانہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

لڑکی کو دہلی کے وسطی علاقے میں زبردستی پکڑ کر لوگوں نے رنگ لگایا تھا جبکہ ایک لڑکے نے لڑکی کے سر پر انڈا بھی توڑا تھا۔