خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

eAwazآس پاس

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔