سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان سے غیرملکی سفارتکاروں اورشہریوں کا انخلا بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سوڈان میں اپنا سفارت خانہ بندکردیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ خرطوم میں سوئس سفارت خانے کے عملے، انکےاہل خانہ کا انخلا کروا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ڈچ وزارت خارجہ نے بھی آگاہ کیا ہے کہ ڈچ ملٹری طیارہ سوڈان سے غیرملکیوں کو لےکراردن روانہ ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ طیارے میں ڈچ شہریوں کےعلاوہ دیگر قومیتوں کےافراد بھی سوار ہیں۔
اُنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سوڈان سے ڈچ اور دیگر یورپی شہریوں کےانخلا کا عمل جاری رہےگا۔
فرانسیسی حکام کا بھی کہنا ہے کہ فرانس کا سوڈان سے شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
فرانسیسی حکام نے بتایا کہ فرانسیسی آپریشن میں اب تک سوڈان سے 388 افراد کا انخلا کروا لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، جرمن حکام نے بھی آگاہ کیا ہے کہ ایک جرمن فوجی طیارہ سوڈان سے 101 افراد کا انخلا کروا کے برلن پہنچ گیا ہے۔