شاہ چارلس کی تاجپوشی میں مہمان ملکہ الزبتھ کی تقریب سے 4 گنا کم
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریبِ تاجپوشی میں شریک مہمانوں کی تعداد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تقریبِ تاجپوشی کے مقابلے میں 4 گنا کم ہو گی۔
6 مئی کو سجنے والی تقریب میں شاہی خاندان کے اراکین، سربراہانِ مملکت اور قومی ہیروز سمیت صرف 2 ہزار مہمان شرکت کریں گے۔
معزز مہمانوں میں فرانس، جرمنی، پولینڈ اور فلپائن کے صدور، یورپی کمیشن کی سربراہ اور آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم بھی شامل ہیں۔
بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی طرف سے تاجپوشی کے 2000 مہمانوں کو دعوت نامے جاری
برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک اہلیہ اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ مدعو ہیں۔
تقریبِ تاجپوشی میں امریکی صدر جوبائیڈن کی نمائندگی ان کی اہلیہ جل بائیڈن کریں گی۔