صدر منتخب ہونے پر پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے سنجیدہ کوششیں کروں گا؛ ڈونلڈ ٹرمپ

eAwazآس پاس

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے سنجیدہ کوشش کروں گا۔

امریکی شہر ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں اعلیٰ سطح کے فنڈ ریزنگ عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ ٹیکساس کے دوران ہیوسٹن میں منعقدہ اس بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی۔

فنڈ ریزنگ ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوا تو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام اور پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے سنجیدہ کوششیں کروں گا۔