عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ

eAwazآس پاس

ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔

ادوسری جانب ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردِعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔