لبنان میں جاری جنگ روکنے کا ایک موقع اب بھی باقی ہے؛ انتونیو گوتیرس

eAwazآس پاس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے اب تک لبنا ن پر اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 1500 افراد گزشتہ 2 ہفتوں میں مارے گئے۔

 

یو این کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں بلیو لائن کے اندر دراندازی شروع کی ہے، لبنان مکمل جنگ کے دہانے پر ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے مزید کہا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ روکنے کا ایک موقع اب بھی باقی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔