لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے57 تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں 80 افراد موجود تھے، تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق کشتیوں میں سوار تارکین وطن افراد کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش، مصر، شام اور تیونس سے ہے۔