پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کانگریس اراکین سے پاکستانی حکومت پر ملک کی صورتحال پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا اور امریکی کانگریس ممبران سےملاقاتیں کی۔
پاک پیک عہدیداران نے ملاقاتوں میں کانگریس اراکین سے درخواست کی کہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی صورتحال پر کانگریس اراکین سے بائیڈن انتظامیہ کو خط بھی لکھوایا جائےگا اور خط پر مزید اراکین کانگریس کے دستخط بھی کرائے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو 28 اپریل کو بھیجا جائےگا۔