سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ آج ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔
بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اس بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
بینچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے نیا بیچ تشکیل دے دیا گیا۔
یہ نیا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کےرجسٹرارآفس نے نئے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کے بینچ کے ڈی لسٹ ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینچ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی خرابیٔ صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا۔