کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

eAwazآس پاس

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے تقریباً 3.8 ملین ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 11،400 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ مزید 4 ہزار افراد کا انخلا جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگلات کی آگ سے اونٹاریو، اوٹاوا اور ٹورنٹو کی فضا بھی آلودہ ہو گئی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کے شمال مغربی علاقے میں بھی فضا آلودہ ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال مغربی علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔