کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے کشمیریوں کی آزادی کا علم اٹھایا، اپنی ساری خوشیاں کشمیر پر قربان کر دیں، جیل میں ان پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے لیکن یاسین ملک کے حوصلے پختہ ہیں۔
مشال ملک نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ زندگی کشمیریوں کی جنگ کے لیے بہت چھوٹی چیز ہے، اگر جیل میں یاسمین ملک کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار مودی ہوگا، بھارتی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمشیروں کے کئی شہیدوں کی میتیں ان کے ورثا کو نہیں ملیں، یاسین ملک اس صدی کا مجاہد ہے، دس لاکھ انڈین آرمی کا مقابلہ کر رہا ہے۔
مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک کو سول رائٹس نہیں مل رہے، انہیں ان کے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے۔