نیویارک: معروف امریکی ٹی وی میزبان جیفری اسپرنگر 79 برس میں کینسر سے جان کی بازی ہار گئے۔
جیفری اسپرنگر نے 27 برس کے طویل عرصے تک ٹی وی شو کی میزبانی کی اور ان کے شو مہمانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان کو کچھ ماہ قبل لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے۔
1991 سے ’دی جیری اسپرنگر شو‘ کا آغاز ہوا اور اس میں عام لوگوں کے سماجی مسائل اور امریکی سیاست پر گفتگو کی جاتی تھی۔
کچھ عرصے بعد شو کا فارمیٹ تبدیل ہوگیا اور اس میں دھماکا خیز مواد دکھایا جانے لگا، اکثر اوقات مہمان اپنے خاندانی مسائل پر گفتگو کرنے آتے اور ان کو سیکورٹی گارڈز کے ذریعے شو سے رخصت کیا جاتا تھا۔
نوے کی دہائی میں یہ شو امریکی ٹی وی ریٹنگ میں سب سے مشہور پروگرام بن گیا اور اس نے اوپر ونفرے کے شو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔