بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے بھارتی بلے باز کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ویرات کوہلی کے ساتھ ان کے دونوں بچے بڑی بیٹی وامیکا اور نوزائیدہ بیٹا اکائے خوش گوار انداز میں گود میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں کچھ کہا تو نہیں البتہ انہوں نے نظرِ بد سے محفوظ رہنے کا علامتی نشان ’ایول آئی آف‘ اور سرخ دل والے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
اس معروف جوڑی کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں، جو اس خوبصورت پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرے کر رہے ہیں اور ورات کوہلی کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔