اسلام آباد: حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس پر سماعت ہوئی۔ مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔ ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کرلیا۔
صندل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، مگر وہ مجھے ایک سال سے تنگ کررہی ہے۔ صندل خٹک نے ساتھی ٹک ٹاکر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے-
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ پر الزام لگا رہی کہ میں نے اس کے ساتھ زیادتی کروائی۔ میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کی ہیں۔ سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر بھی کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
پراسیکیورٹر نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں۔ ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔