Foreign Ministry clearance required for foreigners seeking marriage to Sri Lankans

سری لنکنز سے شادی کے خواہاں غیر ملکیوں کیلئے وزارت دفاع کی کلیئرنس لازمی قرار

eAwazفن فنکار

کولمبو : سری لنکا کے مقامی افراد سے شادی کے خواہاں غیر ملکیوں کیلئے سری لنکن وزارت دفاع کی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے قومی سلامتی کے پیشِ نظر غیر ملکیوں کے لیے لازمی قرار دیا ہے

کہ اگر وہ مقامی لوگوں سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں وزارت دفاع سے کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی۔سری لنکن رجسٹرار جنرل ڈپارٹمنٹ نے 18 اکتوبر کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کی وجوہات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق، متعلقہ حکام نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا تھا کہ غیر ملکیوں اور سری لنکن شہریوں کے درمیان شادیوں سے قومی سلامتی اور مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔سرکلر میں مزیدکہا گیا ہے

کہ سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ غیر ملکی فریق گزشتہ6 ماہ کے دوران کسی بھی جرم میں سزا یافتہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کے مطابق یہ اقدام مقامی لوگوں کو غیر ملکیوں کی طرف سے شادیوں میں دھوکا دہی سے بچانے کے لیے بھی ضروری تھا۔

دوسری جانب یکم جنوری 2022 سے نافذ ہونے والے اس نئے قانون پر اپوزیشن اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔