Sanjeev Kumar and Hema Malini

سنجیو کمار کی شادی نہ ہونے کی وجہ قربانی دینے والی بیوی کی خواہش تھی، ہیما مالینی

eAwazفن فنکار

دہلی : بالی ووڈ کی معروف اور سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے ایک بار کہا تھا کہ آنجہانی سنجیو کمار ہر قسم کی قربانی دینے والی بیوی چاہتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ زندگی بھر شادی نہ کرسکے اور ایسے ہی اس دنیا سے چلے گئے۔ ہیما مالینی اور سنجیو کمار کے درمیان ایک زمانے میں رومانس کا سلسلہ بھی چلا جو غلط فہمیوں اور اختلافات پر ختم ہوگیا۔

دونوں نے ایک ساتھ سیتا اور گیتا اور شعلے جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور ایک دوسرے کے قریب آئے جبکہ اس کے علاوہ بھی سنجیو کمار چند بار دیگر خواتین سے شادی کرنے والے تھے

لیکن معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔اپنی حالیہ مستند سوانح حیات این ایکٹرز ایکٹر میں مصنف حنیف زاویری اور سومنتا بٹرا نے ہیما مالینی اور سنجیو کمار کے درمیان میل ملاپ اور غلط فہمیوں کے بارے میں کافی کچھ لکھا ہے۔ان کے مطابق دونوں میں قربت 1972 کی فلم سیتا اور گیتا کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔