شانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر بہن کا جذباتی پیغام

eAwazفن فنکار

سُبالی ووڈ کے معروف آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔

سُشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر اُن کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھائی کی جانب سے تجویز کردہ کتابوں کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

آنجہانی اداکار کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو بھائی، آپ کی ذہانت کو سلام، میں آپ کو ہر لمحے یاد کرتی ہوں اور آپ میرا ایک حصہ ہیں جو اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ زندہ رہنے کے لئے سائنس‘۔

انہوں نے سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی تجویز کردہ چند کتابیں شیئر کر رہی ہوں، انہیں ان کے ہی انداز میں یاد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بہار پولیس کی جانب سے 2020 میں درج کئے گئے مقدمے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے تین برس قبل، 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کرلی تھی۔ تاہم آنجہانی اداکار کی خود کشی کو اُن کے خاندان کی جانب سے قتل قرار دیا گیا تھا۔