Teaser of Saba Qamar and Zahid Ahmed's movie Ghabrana Nahi Hai released

صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری

eAwazفن فنکار

صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ میں اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ۔

فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور شریک پروڈیوسر حسن ضیا ہیں۔مزاح اور رومینس سے بھرپور فلم میں اداکار زاہد احمد پولیس انسپیکٹر سکندر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ فلم میں صبا قمر کی مدد کرتا ہے ۔ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کامیڈی، رومینس اور ایکشن سب کچھ موجود ہے جو شائقین کو پسندآئے گا۔یہ فلم گزشتہ برس عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ تاہم اب فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔