پاکستانی نژاد کینیڈین متنازع مصنف طارق فتح انتقال کر گئے

eAwazفن فنکار

کینیڈا: پاکستانی نژاد کینیڈین متنازع مصنف طارق فتح 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور اسلام مخالف بیانات کیلئے مشہور کینیڈین مصنف اور نامہ نگار طارق فتح طویل علالت کے بعد پیر کو ٹورنٹو میں انتقال کر گئے۔

ٹوئٹر پر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے اپنے والد طارق فتح کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طارق فتح متنازع شخصیت تھے اور پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھنے پر انہیں بھارت کی جانب سے حمایت حاصل تھی۔

طارق فتح کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار انوپم کھیر، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سمیت بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طارق فتح بھارت میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے وہ 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے پھر سعودی عرب اور 1980 کی دہائی میں کینیڈا میں آباد ہوگئے تھے۔

طارق فتح کینیڈا میں سیاسی تجزیہ نگار، صحافی اور ٹی وی میزبان تھے انہون نے کئی کتابیں بھی لکھیں جو ان کی وجہ شہرت بنیں۔