پاکستان کے معروف اداکار دنیا کے 100 خوبصورت ترین چہروں میں شامل

eAwazفن فنکار

دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے

فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں۔ امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فہرست میں 5 پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، مشہور اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

  • خیال رہے کہ دنیا بھر میں موجود افراد آن لائن ووٹنگ کے زریعے اپنے پسندیدہ خوبصورت چہروں کو منتخب کریں گے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جائیں گے